Sunan ibn Majah Hadith 2060 (سنن ابن ماجہ)
[2060] إسنادہ ضعیف
حارثہ بن أبی الرجال: ضعیف
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ،عَنْ حَارِثَةَ بْنِ مُحَمَّدٍ،عَنْ عَمْرَةَ،عَنْ عَائِشَةَ،((أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،إِنَّمَا آلَی لِأَنَّ زَيْنَبَ رَدَّتْ عَلَيْہِ ہَدِيَّتَہُ))،فَقَالَتْ عَائِشَةُ: لَقَدْ أَقْمَأَتْكَ،فَغَضِبَ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فَآلَی مِنْہُنَّ
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ نے اس لیے ایلاء کیا تھا کہ ام المومنین زینب رضی اللہ عنہا نے آپ کا بھیجا ہوا ہدیہ واپس کر دیا تھا۔(اس پر) حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: زینب رضی اللہ عنہا نے آپ کی عظمت و شان کا خیال نہیں کیا۔آپ ﷺ کو غصہ آ گیا اور آپ نے ان (سب) سے ایلاء کر لیا۔