Sunan ibn Majah Hadith 2073 (سنن ابن ماجہ)
[2073]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَ: حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِيرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ہِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ،عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي كَثِيرٍ،عَنْ يَعْلَی بْنِ حَكِيمٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ،قَالَ: قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: ((فِي الْحَرَامِ يَمِينٌ))،وَكَانَ ابْنُ عَبَّاسٍ،يَقُولُ: لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللہِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ [الأحزاب: 21]
حضرت سعید بن جبیر رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے حلال چیز کو حرام کر لینے کے بارے میں فرمایا: یہ قسم ہے۔ اور حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے: (لَّقَدْ کَانَ لَکُمْ فِی رَسُولِ ٱللہِ أُسْوَۃٌ حَسَنَۃٌ) تمہارے لیے اللہ کے رسول میں اچھا نمونہ ہے۔