Sunan ibn Majah Hadith 2076 (سنن ابن ماجہ)
[2076]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ،عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ،عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ،عَنْ عَائِشَةَ،قَالَتْ: مَضَی فِي بَرِيرَةَ ثَلَاثُ سُنَنٍ: خُيِّرَتْ حِينَ أُعْتِقَتْ وَكَانَ زَوْجُہَا مَمْلُوكًا،وَكَانُوا يَتَصَدَّقُونَ عَلَيْہَا فَتُہْدِي إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَيَقُولُ: ((ہُوَ عَلَيْہَا صَدَقَةٌ،وَہُوَ لَنَا ہَدِيَّةٌ)) وَقَالَ ((الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ))
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: حضرت بریرہ رضی اللہ عنہا کی وجہ سے تین سنتیں قائم ہوئیں (اور تین شرعی مسائل معلوم ہوئے:) (ایک یہ کہ) جب وہ آزاد ہوئیں تو انہیں اختیار دیا گیا۔اور ان کا خاوند غلام تھا۔(دوسری یہ کہ) لوگ انہیں صدقہ دیتے تھے،وہ (اس سے کچھ) نبی ﷺ کو ہدیہ دے دیتی تھیں۔نبی ﷺ فرماتے تھے: یہ اس پر صدقہ ہے،اور ہمارے لیے ہدیہ ہے۔(تیسری یہ کہ) نبی ﷺ نے فرمایا: ولاء اسی کا ہے جو آزاد کرے۔