Sunan ibn Majah Hadith 2096 (سنن ابن ماجہ)
[2096]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاہِيمَ الدِّمَشْقِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ،عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ،عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ حُمَيْدٍ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: مَنْ حَلَفَ فَقَالَ فِي يَمِينِہِ: بِاللَّاتِ وَالْعُزَّی،فَلْيَقُلْ: لَا إِلَہَ إِلَّا اللہُ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص قسم کھاتے وقت یہ کہہ دے: قسم ہے لات اور عزی کی اسے چاہیے کہ (فورا) لا الہ الا اللہ کہہ لے۔