Sunan ibn Majah Hadith 2100 (سنن ابن ماجہ)
[2100]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ رَافِعٍ الْبَجَلِيُّ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَی عَنْ الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ بُرَيْدَةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ مَنْ قَالَ إِنِّي بَرِيءٌ مِنْ الْإِسْلَامِ فَإِنْ كَانَ كَاذِبًا فَہُوَ كَمَا قَالَ وَإِنْ كَانَ صَادِقًا لَمْ يَعُدْ إِلَی الْإِسْلَامِ سَالِمًا
حضرت بریدہ بن حصیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص کہے: (اگ فلاں بات یوں ہوئی تو) میرا اسلام سے کوئی تعلق نہیں،پس اگر اس نے جھوٹ کہا تو وہ ویسے ہی ہو گیا جیسے اس نے کہا تھا (کافر ہو گیا۔) اور اگر سچا ہوا تو بھی اسے پورا اسلام نصیب نہیں ہو گا۔