Sunan ibn Majah Hadith 2101 (سنن ابن ماجہ)
[2101] إسنادہ ضعیف
ابن عجلان عنعن
وحدیث ((لا تحلفوا بآبا ئکم)) صحیح متفق علیہ (البخاري: 6648،مسلم 1646)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ مُحَمَّدٍ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ،عَنْ نَافِعٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،قَالَ: سَمِعَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ رَجُلًا يَحْلِفُ بِأَبِيہِ،فَقَالَ: ((لَا تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ،مَنْ حَلَفَ بِاللہِ فَلْيَصْدُقْ،وَمَنْ حُلِفَ لَہُ بِاللہِ فَلْيَرْضَ،وَمَنْ لَمْ يَرْضَ بِاللہِ،فَلَيْسَ مِنَ اللہِ))
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ نے ایک آدمی کو اپنے باپ کی قسم کھاتے سنا تو فرمایا: اپنے باپوں کی قسمیں نہ کھایا کرو۔اور جو شخص اللہ کی قسم کھائے اسے چاہیے کہ سچ بولے۔اور جس کے لیے (اس کے مطالبے پر) اللہ کی قسم کھائی جائے،اسے چاہیے کہ (اس قسم پر) راضی ہو جائے۔اور جو اللہ سے راضی نہیں ہوتا،اس کا اللہ سے کوئی تعلق نہیں۔