Sunan ibn Majah Hadith 2107 (سنن ابن ماجہ)
[2107]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدَةَ قَالَ: أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قَالَ: حَدَّثَنَا غَيْلَانُ بْنُ جَرِيرٍ،عَنْ أَبِي بُرْدَةَ،عَنْ أَبِيہِ أَبِي مُوسَی،قَالَ: أَتَيْتُ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ فِي رَہْطٍ مِنَ الْأَشْعَرِيِّينَ نَسْتَحْمِلُہُ،فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((وَاللہِ مَا عِنْدِي مَا أَحْمِلُكُمْ عَلَيْہِ)) قَالَ: فَلَبِثْنَا مَا شَاءَ اللہُ،ثُمَّ أُتِيَ بِإِبِلٍ،فَأَمَرَ لَنَا بِثَلَاثَةِ إِبِلٍ ذَوْدٍ غُرِّ الذُّرَی،فَلَمَّا انْطَلَقْنَا،قَالَ بَعْضُنَا لِبَعْضٍ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ نَسْتَحْمِلُہُ،فَحَلَفَ أَلَّا يَحْمِلَنَا،ثُمَّ حَمَلَنَا،ارْجِعُوا بِنَا،فَأَتَيْنَاہُ،فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللہِ،إِنَّا أَتَيْنَاكَ نَسْتَحْمِلُكَ فَحَلَفْتَ أَنْ لَا تَحْمِلَنَا،ثُمَّ حَمَلْتَنَا،فَقَالَ: ((وَاللہِ مَا أَنَا حَمَلْتُكُمْ،بَلِ اللہُ حَمَلَكُمْ،إِنِّي وَاللہِ،إِنْ شَاءَ اللہُ،لَا أَحْلِفُ عَلَی يَمِينٍ،فَأَرَی غَيْرَہَا خَيْرًا مِنْہَا إِلَّا كَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي،وَأَتَيْتُ الَّذِي ہُوَ خَيْرٌ))،أَوْ قَالَ ((أَتَيْتُ الَّذِي ہُوَ خَيْرٌ،وَكَفَّرْتُ عَنْ يَمِينِي))
حضرت ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں قبیلہ بنو اشعر کے چند افراد کے ساتھ سواریاں طلب کرنے کے لیے رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا تو رسو اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں تمہیں سواریاں مہیا نہیں کروں گا۔اور میرے پاس سواری کے جانور نہیں ہیں۔حضرت ابوموسیٰ نے کہا: ہم لوگ،جب تک اللہ نے چاہا،(مدینہ میں) ٹھہرے،پھر آپ کے پاس کچھ اونٹ آ گئے۔آپ ﷺ نے ہمیں سفید کوہانوں والی (موٹی تازی) تین اونٹنیاں دلوا دیں۔جب ہم روانہ ہوئے تو ہم نے ایک دوسرے سے کہا: ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں سواریاں طلب کرنے کے لیے حاضر ہوئے تھے تو آپ نے قسم کھا لی تھی کہ ہمیں سواریاں مہیا نہیں کریں گے،پھر ہمیں سواریاں مہیا فرما دیں۔چلو واپس چلیں (اور دریافت کریں کہ نبی ﷺ نے ہمیں بھول کر سواریاں مہیان ہ فرما دی ہوں۔) چنانچہ ہم حاضر خدمت ہوئے اور کہا: اے اللہ کے رسول! ہم آپ کی خدمت میں سواریاں طلب کرنے آئے تھے تو آپ نے قسم کھا لی تھی کہ آپ ہمیں سواریاں مہیا نہیں فرمائیں گے،پھر آپ نے ہمیں سواریاں مہیا فرما دیں۔آپ ﷺ نے فرمایا: اللہ کی قسم! میں نے تمہیں سواریاں نہیں دیں بلکہ اللہ نے تمہیں سواریاں دی ہیں۔قسم ہے اللہ کی! میں تو ان شاءاللہ جو بھی قسم کھاؤں گا،پھر مجھے دوسری صورت (قسم پوری کرنے سے) بہتر معلوم ہو گی تو میں اپنی قسم کا کفارہ دے دوں گا اور بہتر کام کر لوں گا۔یا فرماای: میں بہتر کام کر لوں گا اور اپنی قسم کا کفارہ دے دوں گا۔