Sunan ibn Majah Hadith 2116 (سنن ابن ماجہ)
[2116] إسنادہ ضعیف
یزید بن أبي زیاد ضعفہ الجمہور کما قال البوصیري
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ،عَنْ مُجَاہِدٍ،عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ صَفْوَانَ،أَوْ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْقُرَشِيِّ قَالَ: لَمَّا كَانَ يَوْمُ فَتْحِ مَكَّةَ جَاءَ بِأَبِيہِ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ،اجْعَلْ لِأَبِي نَصِيبًا مِنَ الْہِجْرَةِ،فَقَالَ: ((إِنَّہُ لَا ہِجْرَةَ))،فَانْطَلَقَ فَدَخَلَ عَلَی الْعَبَّاسِ،فَقَالَ: قَدْ عَرَفْتَنِي؟ قَالَ: أَجَلْ،فَخَرَجَ الْعَبَّاسُ فِي قَمِيصٍ لَيْسَ عَلَيْہِ رِدَاءٌ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ،قَدْ عَرَفْتَ فُلَانًا وَالَّذِي بَيْنَنَا وَبَيْنَہُ،وَجَاءَ بِأَبِيہِ لِتُبَايِعَہُ عَلَی الْہِجْرَةِ،فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنَّہُ لَا ہِجْرَةَ))،فَقَالَ الْعَبَّاسُ: أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ،فَمَدَّ النَّبِيُّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ يَدَہُ،فَمَسَّ يَدَہُ،فَقَالَ: ((أَبْرَرْتُ عَمِّي،وَلَا ہِجْرَةَ))،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَ: حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ إِدْرِيسَ،عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ،بِإِسْنَادِہِ،نَحْوَہُ قَالَ يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ: ((يَعْنِي لَا ہِجْرَةَ مِنْ دَارٍ قَدْ أَسْلَمَ أَہْلُہَا))
حضرت عبدالرحمٰن بن صفوان یا حضرت صفوان بن عبدالرحمٰن قرشی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: جس دن مکہ فتح ہوا،وہ اپنے والد کو لے کر حاضر خدمت ہوئے اور عرض کیا: اے اللہ کے رسول! ہجرت میں میرے والد کو بھی شریک کر لیجئے (انہیں مہاجرین میں شمار کر لیجئے۔) آپ ﷺ نے فرمایا: (اب) کوئی ہجرت نہیں۔وہ حضرت عباس رضی اللہ عنہ کے پاس چلے گئے،اور کہا: آپ نے مجھے پہچانا؟ عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں (تب انہوں نے اپنا واقعہ بیان کیا) تو حضرت عباس رضی اللہ عنہ صرف قمیص پہنے ہوئے (ان کے ساتھ) چل دیے،چادر بھی نہ اوڑھی۔اور کہا: اے اللہ کے رسول! آپ فلاں صاحب سے واقف ہیں اور ان سے ہمارے کو تعلقات ہیں (وہ بھی آپ کو معلوم ہیں) وہ اپنے والد کو لے کر حاضر ہوئے ہیں کہ آپ ان سے ہجرت کی بیعت لیں تو نبی ﷺ نے فرمایا (اب) کوئی ہجرت نہیں۔حضرت عباس رضی اللہ عنہ نے کہا: میں آپ کو قسم دیتا ہوں۔(اس پر) نبی ﷺ نے ہاتھ بڑھا کر ان صاحب کا ہاتھ چھو لیا اور فرمایا: میں نے اپنے چچا کی قسم پوری کی ہے اور ہجرت کوئی نہیں۔یہ روایت یزید بن ابی زیاد کی سند سے بھی اسی طرح مروی ہے۔