Sunan ibn Majah Hadith 2130 (سنن ابن ماجہ)
[2130]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی،وَعَبْدُ اللہِ بْنُ إِسْحَاقَ الْجَوْہَرِيُّ،قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ رَجَاءٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا الْمَسْعُودِيُّ،عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي ثَابِتٍ،عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ رَجُلًا جَاءَ إِلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللہِ،إِنِّي نَذَرْتُ أَنْ أَنْحَرَ بِبُوَانَةَ،فَقَالَ: ((فِي نَفْسِكَ شَيْءٌ مِنْ أَمْرِ الْجَاہِلِيَّةِ؟)) قَالَ: لَا،قَالَ: ((أَوْفِ بِنَذْرِكَ))
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاجر ہو کر عرض کیا: اے اللہ کے رسول! میں نے بوانہ کے مقام پر اونٹ ذبح کرنے کی نذر مانی ہے۔نبی ﷺ نے فرمایا: تیرے دل میں جاہلیت والی کوئی بات تو نہیں؟ اس نے کہا: نہیں۔آپ نے فرمایا: اپنی نذر پوری کر لے۔