Sunan ibn Majah Hadith 2136 (سنن ابن ماجہ)
[2136]صحیح
صحیح بخاری
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَرْوِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عُمَرَ،عَنْ عُبَيْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،عَنْ عَطَاءٍ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ مَرَّ بِرَجُلٍ بِمَكَّةَ وَہُوَ قَائِمٌ فِي الشَّمْسِ،فَقَالَ: ((مَا ہَذَا؟)) قَالُوا: نَذَرَ أَنْ يَصُومَ وَلَا يَسْتَظِلَّ إِلَی اللَّيْلِ،وَلَا يَتَكَلَّمَ،وَلَا يَزَالُ قَائِمًا،قَالَ: ((لِيَتَكَلَّمْ،وَلْيَسْتَظِلَّ،وَلْيَجْلِسْ،وَلْيُتِمَّ صَوْمَہُ))،حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ شَنْبَةَ الْوَاسِطِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْعَلَاءُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ،عَنْ وُہَيْبٍ،عَنْ أَيُّوبَ،عَنْ عِكْرِمَةَ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ نَحْوَہُ
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مکہ مکرمہ میں رسول اللہ ﷺ کا گزر ایک شخص کے پاس سے ہوا جو دھوپ میں کھڑا تھا تو آپ نے فرمایا: یہ کیا معاملہ ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: اس نے نذر مانی ہے کہ روزہ رکھے گا،رات تک سائے میں نہیں آئے گا،کلام نہیں کرے اور کھڑا رہے گا۔نبی ﷺ نے فرمایا: اسے چاہیے کہ کلام کرے،سائے میں آئے،بیٹھے اور اپنا روزہ پورا کرے۔امام ابن ماجہ نے مذکورہ نے مذکورہ روایت حسین بن محمد بن شبنہ واسطی کے واسطے سے بھی نبی ﷺ سے گزشتہ حدیث کی مثل بیان کی۔