Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2144 (سنن ابن ماجہ)

[2144]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُصَفَّی الْحِمْصِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ،عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ،عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ،عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ،قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ: ((أَيُّہَا النَّاسُ اتَّقُوا اللہَ وَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ،فَإِنَّ نَفْسًا لَنْ تَمُوتَ حَتَّی تَسْتَوْفِيَ رِزْقَہَا وَإِنْ أَبْطَأَ عَنْہَا،فَاتَّقُوا اللہَ وَأَجْمِلُوا فِي الطَّلَبِ،خُذُوا مَا حَلَّ،وَدَعُوا مَا حَرُمَ))

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اے لوگو! اللہ سے ڈرو اور اچھے طریقے سے (اعتدال کے ساتھ) روزی طلب کرو کیونکہ کوئی انسان اپنا رزق پورا کیے بغیر نہیں مرے گا اگرچہ اس (رزق کے حصول) میں دیر ہو جائے۔چنانچہ اللہ سے ڈرو اور اچھے طریقے سے روزی طلب کرو۔جو حلال ہے،وہ لے لو اور جو حرام ہے،وہ چھوڑ دو۔