Sunan ibn Majah Hadith 2145 (سنن ابن ماجہ)
[2145]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ بْنِ نُمَيْرٍ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ،عَنِ الْأَعْمَشِ،عَنْ شَقِيقٍ،عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي غَرَزَةَ،قَالَ: كُنَّا نُسَمَّی فِي عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ السَّمَاسِرَةَ،فَمَرَّ بِنَا رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَسَمَّانَا بِاسْمٍ ہُوَ أَحْسَنُ مِنْہُ،فَقَالَ: ((يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ إِنَّ الْبَيْعَ يَحْضُرُہُ الْحَلِفُ وَاللَّغْوُ،فَشُوبُوہُ بِالصَّدَقَةِ))
حضرت قیس بن ابو غزرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے زمانہ مبارک میں دلال کہلاتے تھے۔رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس سے گزرے تو آپ نے ہمارا اس سے بہتر نام رکھ دیا۔آپ نے فرمایا: اے تاجروں کی جماعت! خریدو فروخت میں قسمیں کھائی جاتی ہیں اور فضول باتیں ہو جاتی ہیں،(اس لیے) اس کے ساتھ ساتھ صدقہ بھی کرتے رہا کرو۔