Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2146 (سنن ابن ماجہ)

[2146]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ حُمَيْدِ بْنِ كَاسِبٍ قَالَ: حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ،عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ،عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عُبَيْدِ بْنِ رِفَاعَةَ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ رِفَاعَةَ،قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَإِذَا النَّاسُ يَتَبَايَعُونَ بُكْرَةً،فَنَادَاہُمْ: يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ فَلَمَّا رَفَعُوا أَبْصَارَہُمْ وَمَدُّوا أَعْنَاقَہُمْ،قَالَ: ((إِنَّ التُّجَّارَ يُبْعَثُونَ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فُجَّارًا،إِلَّا مَنِ اتَّقَی اللہَ وَبَرَّ وَصَدَقَ))

حضرت اسماعیل بن عبید اپنے والد (حضرت عبید بن رفاعہ) رضی اللہ عنہ سے اور وہ ان کے دادا (اپنے والد) حضرت رفاعہ بن رافع بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہم لوگ رسول اللہ ﷺ کے ساتھ باہر گئے۔لوگ صبح کے وقت خرید و فروخت میں مشغول تھے۔آپ نے انہیں آواز دی: اے تاجروں کی جماعت!۔جب ان لوگوں نے نظریں اٹھائیں اور گردیں لمبی کیں (اور نبی ﷺ کی طرف متوجہ ہو گئے) تو آپ نے فرمایا: تاجر لوگ قیامت کے دن فاجر (اور گناہ گار) بن کر اٹھیں گے،سوائے اس کے جو اللہ سے ڈرتا رہا اور اس نے نیکی کی اور سچ بولا۔(یعنی جھوٹ اور دھوکے سے پرہیز کیا)۔