Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2159 (سنن ابن ماجہ)

[2159]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ،وَمُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ،قَالَا: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،عَنِ الزُّہْرِيِّ،عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ،عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ ((نَہَی عَنْ ثَمَنِ الْكَلْبِ،وَمَہْرِ الْبَغِيِّ،وَحُلْوَانِ الْكَاہِنِ))

حضرت ابو مسعود (عقبہ بن عمرو انصاری) رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے کتے کی قیمت،طوائف کی اجرت اور کاہن کا نذرانہ لینے سے منع فرمایا۔