Sunan ibn Majah Hadith 2177 (سنن ابن ماجہ)
[2177]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ قَالَ: أَنْبَأَنَا مَعْمَرٌ،عَنِ ابْنِ طَاوُسٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ،قَالَ: ((نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ أَنْ يَبِيعَ حَاضِرٌ لِبَادٍ)) قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ: مَا قَوْلُہُ حَاضِرٌ لِبَادٍ؟ قَالَ: ((لَا يَكُونُ لَہُ سِمْسَارًا))
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے اس بات سے منع فرمایا ہے کہ شہر والا دیہات والے کی طرف سے فروخت کرے۔ حضرت طاؤس رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا: میں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: اس ارشاد کا کیا مطلب ہے کہ شہر والا دیہات والے کی طرف سے فروخت نہ کرے؟ انہوں نے فرمایا: یعنی اس کا دلال نہ بنے۔