Sunan ibn Majah Hadith 2178 (سنن ابن ماجہ)
[2178]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ،وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ،قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ،عَنْ ہِشَامِ بْنِ حَسَّانَ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ،عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((لَا تَلَقَّوْا الْأَجْلَابَ،فَمَنْ تَلَقَّی مِنْہُ شَيْئًا فَاشْتَرَی،فَصَاحِبُہُ بِالْخِيَارِ إِذَا أَتَی السُّوقَ))
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: سامان لانے والے تاجروں کو (آگے جا کر) نہ ملو۔جو شخص کسی (تاجر) سے جا کر ملا اور اس سے (سامان) خرید لیا تو مالک (بیچنے والا) جب بازار میں پہنچے گا تو اسے اختیار ہو گا (کہ سودا قائم رکھے یا منسوخ کر دے۔)