Sunan ibn Majah Hadith 2193 (سنن ابن ماجہ)
[2193]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ الرُّخَامِيُّ قَالَ: حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ أَبِي حَبِيبٍ أَبُو مُحَمَّدٍ،كَاتِبُ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ عَامِرٍ الْأَسْلَمِيُّ،عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ،عَنْ أَبِيہِ،عَنْ جَدِّہِ،((أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،نَہَی عَنْ بَيْعِ الْعُرْبَانِ)) . قَالَ أَبُو عَبْدِ اللہِ: الْعُرْبَانُ أَنْ يَشْتَرِيَ الرَّجُلُ دَابَّةً بِمِائَةِ دِينَارٍ،فَيُعْطِيَہُ دِينَارَيْنِ عُرْبُونًا،فَيَقُولُ إِنْ لَمْ أَشْتَرِ الدَّابَّةَ فَالدِّينَارَانِ لَكَ،وَقِيلَ: يَعْنِي وَاللہُ أَعْلَمُ،أَنْ يَشْتَرِيَ الرَّجُلُ الشَّيْءَ فَيَدْفَعَ إِلَی الْبَائِعِ دِرْہَمًا،أَوْ أَقَلَّ،أَوْ أَكْثَرَ،وَيَقُولَ: إِنْ أَخَذْتُہُ وَإِلَّا فَالدِّرْہَمُ لَكَ
حضرت عبداللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے بیع عربان سے منع فرمایا ہے۔ ابو عبداللہ (امام ابن ماجہ رحمۃ اللہ علیہ) نے فرمایا: بیع عربان اسے کہتے ہیں کہ ایک آدمی کوئی جانور سو دینار کا خریدے اور اسے (بیچنے والے کو) دو دینار بیعانہ دے دے اور کہے: اگر میں نے یہ جانور نہ خریدا تو یہ دو دینار تیرے ہوں گے۔ ایک قول کے مطابق اس کا مطلب۔والہ اعلم،یہ ہے کہ آدمی کوئی بھی چیز خریدے اور بیچنے والے کو ایک درہم یا کم و بیش (پیشگی) ادا کر دے اور کہے: اگر میں نے یہ سودا لے لیا (اور بیع فسخ نہ کی) تو ٹھیک ہے ورنہ یہ درہم تیرا ہو گا۔