Sunan ibn Majah Hadith 2196 (سنن ابن ماجہ)
[2196] إسنادہ ضعیف
ترمذي (1563)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: حَدَّثَنَا جَہْضَمُ بْنُ عَبْدِ اللہِ الْيَمَانِيُّ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ الْبَاہِلِيِّ،عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ الْعَبْدِيِّ،عَنْ شَہْرِ بْنِ حَوْشَبٍ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ،قَالَ: ((نَہَی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ عَنْ شِرَاءِ مَا فِي بُطُونِ الْأَنْعَامِ حَتَّی تَضَعَ،وَعَمَّا فِي ضُرُوعِہَا إِلَّا بِكَيْلٍ،وَعَنْ شِرَاءِ الْعَبْدِ وَہُوَ آبِقٌ،وَعَنْ شِرَاءِ الْمَغَانِمِ حَتَّی تُقْسَمَ،وَعَنْ شِرَاءِ الصَّدَقَاتِ حَتَّی تُقْبَضَ،وَعَنْ ضَرْبَةِ الْغَائِصِ))
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے کہا: رسول اللہ ﷺ نے جانوروں کے پیٹ کے بچے خریدنے سے منع فرمایا جب تک وہ پیدا نہ ہو جائیں،اور ان کے تھنوں میں موجود (دودھ) کو خریدنے سے منع فرمایا مگر ماپ کر،اور غلام کو خریدنے سے منع فرمایا جب کہ وہ مفرور ہو،اور غنیمت کی اشیاء خریدنے سے منع فرمایا حتی کہ وہ تقسیم ہو جائیں،اور صدقات کی اشیاء خریدنے سے منع فرمایا حتی کہ وہ (مستحقین کے) قبضے میں آ جائیں،اور غوطہ مارنے والے کے غوطے (سے حاصل ہونے والی چیز کی پیشگی خریداری) سے منع فرمایا۔