Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2201 (سنن ابن ماجہ)

[2201]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَی قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ،عَنْ قَتَادَةَ،عَنْ أَبِي نَضْرَةَ،عَنْ أَبِي سَعِيدٍ،قَالَ: غَلَا السِّعْرُ عَلَی عَہْدِ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،فَقَالُوا: لَوْ قَوَّمْتَ يَا رَسُولَ اللہِ قَالَ: ((إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أُفَارِقَكُمْ وَلَا يَطْلُبَنِي أَحَدٌ مِنْكُمْ بِمَظْلِمَةٍ ظَلَمْتُہُ))

حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ کے زمانہ مبارک میں بھاؤ چڑھ گئے تو صحابہ کرام رضی اللہ عنھم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! کاش آپ قیمتیں مقرر فرما دیتے۔آپ ﷺ نے فرمایا: مجھے امید ہے کہ میں تم سے جدا ہوں گا تو کوئی شخص مجھ سے کسی ظلم کی تلافی کا طلب گار نہیں ہو گا،جو ظلم میں نے اس پر کیا ہو۔