Sunan ibn Majah Hadith 2210 (سنن ابن ماجہ)
[2210]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ،قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((مَنِ اشْتَرَی نَخْلًا قَدْ أُبِّرَتْ،فَثَمَرَتُہَا لِلْبَائِعِ إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ))،حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ،عَنْ نَافِعٍ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِہِ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: جس شخص نے بار آور کیا ہوا کھجور کا درخت خریدا تو اس (درخت) کا پھل بیچنے والے کا ہے الا یہ کہ خریدار شرط کر لے (کہ میں درخت پھل سمیت خرید رہا ہوں)۔امام ابن ماجہ نے محمد بن رمح کے واسطے سے بھی نبی ﷺ سے مذکورہ بالا حدیث کی مانند بیان کیا۔