Sunan ibn Majah Hadith 2211 (سنن ابن ماجہ)
[2211]متفق علیہ
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ قَالَ: أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ،ح وحَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ قَالَ: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ،جَمِيعًا عَنِ ابْنِ شِہَابٍ الزُّہْرِيِّ،عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُمَرَ،عَنِ ابْنِ عُمَرَ،أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللہُ عَلَيْہِ وَسَلَّمَ،قَالَ: ((مَنْ بَاعَ نَخْلًا قَدْ أُبِّرَتْ،فَثَمَرَتُہَا لِلَّذِي بَاعَہَا،إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ،وَمَنِ ابْتَاعَ عَبْدًا وَلَہُ مَالٌ،فَمَالُہُ لِلَّذِي بَاعَہُ،إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ))
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جس نے کھجور کے درخت بیچے جب کہ ان کی تابیر ہو چکی تھی تو ان کا پھل بیچنے والے کا ہے،سوائے اس صورت کے کہ خریدار شرط کر لے۔اور جس نے کوئی غلام خریدا جس کے پاس کچھ مال تھا تو اس کا مال بیچنے والے کا ہے،سوائے اس صورت کے کہ خریدار شرط کر لے۔