Sunan ibn Majah Hadith 2224 (سنن ابن ماجہ)
[2224]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ الْعَلَاءِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ قَالَ مَرَّ رَسُولُ اللہِ ﷺ بِرَجُلٍ يَبِيعُ طَعَامًا فَأَدْخَلَ يَدَہُ فِيہِ فَإِذَا ہُوَ مَغْشُوشٌ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَيْسَ مِنَّا مَنْ غَشَّ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: رسول اللہ ﷺ ایک آدمی کے پاس سے گزرے جو غلہ فروخت کر رہا تھا۔آپ نے اس (غلے) میں ہاتھ ڈالا تو معلوم ہوا کہ اس میں دھوکا ہے۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو دھوکا دے،وہ ہم میں سے نہیں۔