Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2230 (سنن ابن ماجہ)

[2230]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مَيْمُونٍ الرَّقِّيُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ يَزِيدَ عَنْ ابْنِ لَہِيعَةَ عَنْ مُوسَی بْنِ وَرْدَانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ قَالَ كُنْتُ أَبِيعُ التَّمْرَ فِي السُّوقِ فَأَقُولُ كِلْتُ فِي وَسْقِي ہَذَا كَذَا فَأَدْفَعُ أَوْسَاقَ التَّمْرِ بِكَيْلِہِ وَآخُذُ شِفِّي فَدَخَلَنِي مِنْ ذَلِكَ شَيْءٌ فَسَأَلْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ فَقَالَ إِذَا سَمَّيْتَ الْكَيْلَ فَكِلْہُ

حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں بازار میں کھجورین بیچا کرتا تھا۔میں (گاہک کو) کہتا: میں نے اپنے اس پیمانے سے ماپا ہے کہ یہ اس قدر (اتنے وسق) ہے۔میں اس ماپ کی بنا پر کھجورین اس کے حوالے کرتا اور اپنا منافع لے لیتا،پھر مجھے اس بارے میں شک پیدا ہوا تو میں نے رسول اللہ ﷺ سے دریافت کیا تو آپ نے فرمایا: جب تو نے پیمانے کا نام لے تو اسے ماپ کر دے۔