Sunan ibn Majah Hadith 2297 (سنن ابن ماجہ)
[2297]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زَيْدٍ عَنْ عُمَيْرٍ مَوْلَی آبِي اللَّحْمِ قَالَ كَانَ مَوْلَايَ يُعْطِينِي الشَّيْءَ فَأُطْعِمُ مِنْہُ فَمَنَعَنِي أَوْ قَالَ فَضَرَبَنِي فَسَأَلْتُ النَّبِيَّ ﷺ أَوْ سَأَلَہُ فَقُلْتُ لَا أَنْتَہِي أَوْ لَا أَدَعُہُ فَقَالَ الْأَجْرُ بَيْنَكُمَا
حضرت آبی اللحم رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام حضرت عمیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میرے آقا مجھے (کھانے کی) کوئی چیز دیتے تو میں (دوسروں کو) کھال دیتا۔انہوں نے مجھے منع کیا۔یا فرمایا: انہوں نے مجھے مرا۔میں نے یا نوہں نے نبی ﷺ سے (اس صورت ھال کے متعلق) دریافت کیا۔میں نے کہا: میں تو اس کام سے باز نہیں آؤں گا۔یا (کہا:) میں یہ کا ترک نہیں کروں گا تو آپ ﷺ نے فرمایا: ثواب تم دونوں کو ملے گا۔