Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2298 (سنن ابن ماجہ)

[2298]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَبَابَةُ بْنُ سَوَّارٍ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ أَبِي بِشْرٍ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي إِيَاسٍ قَالَ سَمِعْتُ عَبَّادَ بْنَ شُرَحْبِيلَ رَجُلًا مِنْ بَنِي غُبَرَ قَالَ أَصَابَنَا عَامُ مَخْمَصَةٍ فَأَتَيْتُ الْمَدِينَةَ فَأَتَيْتُ حَائِطًا مِنْ حِيطَانِہَا فَأَخَذْتُ سُنْبُلًا فَفَرَكْتُہُ وَأَكَلْتُہُ وَجَعَلْتُہُ فِي كِسَائِي فَجَاءَ صَاحِبُ الْحَائِطِ فَضَرَبَنِي وَأَخَذَ ثَوْبِي فَأَتَيْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَأَخْبَرْتُہُ فَقَالَ لِلرَّجُلِ مَا أَطْعَمْتَہُ إِذْ كَانَ جَائِعًا أَوْ سَاغِبًا وَلَا عَلَّمْتَہُ إِذْ كَانَ جَاہِلًا فَأَمَرَہُ النَّبِيُّ ﷺ فَرَدَّ إِلَيْہِ ثَوْبَہُ وَأَمَرَ لَہُ بِوَسْقٍ مِنْ طَعَامٍ أَوْ نِصْفِ وَسْقٍ

بنو غبر قبیلے کے ایک فرد حضرت عباد بن شرجیل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ایک سال ہمارے ہاں قحط پڑ گیا،میں مدینے آیا۔وہاں ایک کھیت میں چلا گیا اور کچھ خوشے توڑ کر دانے نکال کر کھا لیے اور (کچھ دانے) اپنی چادر میں ڈال لیے۔کھیت والے نے آ کر مجھے مارا اور میرا کپڑا چھین لیا۔میں نے نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہو کر شکایت کی تو آپ نے اس آدمی سے فرمایا: وہ بھوکا یا تھکا ہوا تھا تو نے اسے کھانا نہیں کھلایا۔وہ (مسئلے سے) ناواقف تھا تو نے اسے تعلیم نہیں دی۔نبی ﷺ کے حکم سے اس شخص نے کپڑا واپس کر دیا۔اور آپ نے اسے ایک آدھ وسق غلہ بھی دلوایا۔