Sheikh Zubair Alizai

Sunan ibn Majah Hadith 2308 (سنن ابن ماجہ)

[2308]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُعَلَّی بْنُ مَنْصُورٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَعْفَرٍ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ الْمَقْبُريِّ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ مَنْ جُعِلَ قَاضِيًا بَيْنَ النَّاسِ فَقَدْ ذُبِحَ بِغَيْرِ سِكِّينٍ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: جسے لوگوں کے درمیان فیصلہ کرنے والا (جج) مقرر کیا گیا،اسے (گویا) بغیر چھری کے ذبح کر دیا گیا۔