Sunan ibn Majah Hadith 2329 (سنن ابن ماجہ)
[2329] إسنادہ ضعیف
سنن أبي داود (3616) والحدیث الآتي (2346)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ الْحَارِثِ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ خِلَاسٍ عَنْ أَبِي رَافِعٍ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّہُ ذَكَرَ أَنَّ رَجُلَيْنِ ادَّعَيَا دَابَّةً وَلَمْ يَكُنْ بَيْنَہُمَا بَيِّنَةٌ فَأَمَرَہُمَا النَّبِيُّ ﷺ أَنْ يَسْتَہِمَا عَلَی الْيَمِينِ
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے ایک جانور کے بارے میں دعویٰ کیا،اور ان کے درمیان (فیصلہ کرنے والی) کوئی گواہی موجود نہ تھی تو نبی ﷺ نے انہیں حکم دیا کہ قسم کھانے کے لیے قرعہ اندازی کر لیں۔(پھر جس کا قرعہ نکلے وہ قسم کھا لے۔)