Sunan ibn Majah Hadith 2330 (سنن ابن ماجہ)
[2330]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ وَزُہَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالُوا حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي بُرْدَةَ عَنْ أَبِيہِ عَنْ أَبِي مُوسَی أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ اخْتَصَمَ إِلَيْہِ رَجُلَانِ بَيْنَہُمَا دَابَّةٌ وَلَيْسَ لِوَاحِدٍ مِنْہُمَا بَيِّنَةٌ فَجَعَلَہَا بَيْنَہُمَا نِصْفَيْنِ
حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دو آدمیوں نے رسول اللہ ﷺ کے سامنے مقدمہ پیش کیا،ان کے درمیان (جھگڑے کی وجہ) ایک جانور تھا۔ان میں سے کسی کے پاس گواہ نہ تھا تو نبی ﷺ نے ان دونوں کو وہ جانور آدھا آدھا تقسیم کر دیا (کہ وہ جانور فروخت کر کے قیمت آپس میں تقسیم کر لیں۔)