Sunan ibn Majah Hadith 2389 (سنن ابن ماجہ)
[2389] إسنادہ ضعیف
عبد اللہ بن یحیی وأبوہ: مجھولان (تقریب:3701،7681)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ وَہْبٍ أَخْبَرَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَحْيَی رَجُلٌ مِنْ وَلَدِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ جَدِّہِ أَنَّ جَدَّتَہُ خَيْرَةَ امْرَأَةَ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ أَتَتْ رَسُولَ اللہِ ﷺ بِحُلِيٍّ لَہَا فَقَالَتْ إِنِّي تَصَدَّقْتُ بِہَذَا فَقَالَ لَہَا رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا يَجُوزُ لِلْمَرْأَةِ فِي مَالِہَا إِلَّا بِإِذْنِ زَوْجِہَا فَہَلْ اسْتَأْذَنْتِ كَعْبًا قَالَتْ نَعَمْ فَبَعَثَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِلَی كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ زَوْجِہَا فَقَالَ ہَلْ أَذِنْتَ لِخَيْرَةَ أَنْ تَتَصَدَّقَ بِحُلِيِّہَا فَقَال نَعَمْ فَقَبِلَہُ رَسُولُ اللہِ ﷺ مِنْہَا
حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی اولاد میں سے ایک صاحب حضرت عبداللہ بن یحییٰ رحمۃ اللہ علیہ اپنے والد سے اور وہ اپنے دادا (حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ) سے روایت کرتے ہیں کہ ان کی دادی،یعنی حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کی اہلیہ حضرت خیرہ رضی اللہ عنہا اپنا زیور لے کر رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئی اور عرض کیا: میں یہ صدقہ کرتی ہوں۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: عورت کے لیے خاوند کی اجازت کے بغیر اپنے مال میں تصرف کرنا درست نہیں۔کیا تم نے کعب سے اجازت لی ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں۔رسول اللہ ﷺ نے ان کے خاوند حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس پیغام بھیج کر دریافت فرمایا: کیا تم نے خیرہ کو اجازت دی ہے کہ وہ اپنا زیور صدقہ کر دے؟ انہوں نے کہا: جی ہاں۔چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے صدقہ وصول فرما لیا۔