Sunan ibn Majah Hadith 2409 (سنن ابن ماجہ)
[2409]إسنادہ حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا إِبْرَاہِيمُ بْنُ الْمُنْذِرِ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُفْيَانَ مَوْلَی الْأَسْلَمِيِّينَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِيہِ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ كَانَ اللہُ مَعَ الدَّائِنِ حَتَّی يَقْضِيَ دَيْنَہُ مَا لَمْ يَكُنْ فِيمَا يَكْرَہُ اللہُ قَالَ فَكَانَ عَبْدُ اللہِ بْنُ جَعْفَرٍ يَقُولُ لِخَازِنِہِ اذْہَبْ فَخُذْ لِي بِدَيْنٍ فَإِنِّي أَكْرَہُ أَنْ أَبِيتَ لَيْلَةً إِلَّا وَاللہُ مَعِي بَعْدَ الَّذِي سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ
حضرت عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ قرض لینے والے کے ساتھ ہوتا ہے حتی کہ وہ قرض ادا کر دے،جبکہ (قرض) اس کام کے لیے نہ ہو جو اللہ کو ناپسند ہے۔حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ اپنے خازن سے کہا کرتے تھے: جاؤ! میرے لیے قرض لے آؤ۔رسول اللہ ﷺ کا یہ فرمان سننے کے بعد میں پسند نہیں کرتا کہ میں کوئی رات (اس طرح) گزاروں کہ اللہ میرے ساتھ نہ ہو۔