Sunan ibn Majah Hadith 2420 (سنن ابن ماجہ)

[2420]متفق علیہ

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ قَالَ سَمِعْتُ رِبْعِيَّ بْنَ حِرَاشٍ يُحَدِّثُ عَنْ حُذَيْفَةَ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ أَنَّ رَجُلًا مَاتَ فَقِيلَ لَہُ مَا عَمِلْتَ فَإِمَّا ذَكَرَ أَوْ ذُكِّرَ قَالَ إِنِّي كُنْتُ أَتَجَوَّزُ فِي السِّكَّةِ وَالنَّقْدِ وَأُنْظِرُ الْمُعْسِرَ فَغَفَرَ اللہُ لَہُ قَالَ أَبُو مَسْعُودٍ أَنَا قَدْ سَمِعْتُ ہَذَا مِنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ

حضرت حذیفہ (بن یمان رضی اللہ عنہ) سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: ایک آدمی فوت ہو گیا۔اسے کہا گیا: تو نے کون سا (نیک) عمل کیا ہے؟ اسے یاد آگیا،یا یاد دلایا گیا تو اس نے کہا: میں سکے اور نقدی میں چشم پوشی کرتا تھا اور تنگ دست کو (قرض کی ادائیگی میں) مہلت دے دیا کرتا تھا۔اللہ تعالیٰ نے اسے معاف کر دیا۔حضرت ابو مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے بھی رسول اللہ ﷺ سے یہ حدیث سنی ہے۔