Sunan ibn Majah Hadith 2435 (سنن ابن ماجہ)
[2435] إسنادہ ضعیف
ابن أنعم الإفریقي: ضعیف
وشیخہ عمران المعافري: ضعیف (تقریب: 5160) والسند ضعفہ البوصیري
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ وَعَبْدُ الرَّحْمَنِ الْمُحَارِبِيُّ وَأَبُو أُسَامَةَ وَجَعْفَرُ بْنُ عَوْنٍ عَنْ ابْنِ أَنْعُمٍ قَالَ أَبُو كُرَيْبٍ وَحَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ ابْنِ أَنْعُمٍ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ عَبْدٍ الْمَعَافِرِيِّ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِنَّ الدَّيْنَ يُقْضَی مِنْ صَاحِبِہِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِذَا مَاتَ إِلَّا مَنْ يَدِينُ فِي ثَلَاثِ خِلَالٍ الرَّجُلُ تَضْعُفُ قُوَّتُہُ فِي سَبِيلِ اللہِ فَيَسْتَدِينُ يَتَقَوَّی بِہِ لِعَدُوِّ اللہِ وَعَدُوِّہِ وَرَجُلٌ يَمُوتُ عِنْدَہُ مُسْلِمٌ لَا يَجِدُ مَا يُكَفِّنُہُ وَيُوَارِيہِ إِلَّا بِدَيْنٍ وَرَجُلٌ خَافَ اللہَ عَلَی نَفْسِہِ الْعُزْبَةَ فَيَنْكِحُ خَشْيَةً عَلَی دِينِہِ فَإِنَّ اللہَ يَقْضِي عَنْ ہَؤُلَاءِ يَوْمَ الْقِيَامَةِ
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: قیامت کے دن مقروض سے قرض وصول کیا جائے گا،جب وہ (مقروض ہو کر) فوت ہو جائے گا مگر جو شخص تین کاموں کے لیے قرض لیتا ہے (وہ اس سے مستثنیٰ ہے۔) شوہ شخص جس کی اللہ کے راستے میں (جہاد کرنے کی) قوت کم ہو جاتی ہے تو وہ اللہ کے دشمن اور اپنے دشمن کا مقابلہ کرنے کی طاقت حاصل کرنے کے لیے قرض لیتا ہے۔(دوسرا) وہ شخص جس کے پاس کوئی مسلمان فوت ہوتا ہے اور اس کے پاس قرض لیے بغیر اس کے کفن دفن کی گنجائش نہیں ہوتی۔اور (تیسرا) وہ شخص جسے اپنے بے نکاح رہنے کی صورت میں (گناہ میں ملوث ہونے کا خطرہ محسوس کر کے) اللہ سے خوف آتا ہے،وہ اپنے دین (میں خرابی) کے ڈر سے (قرض لے کر) نکاح کر لیتا ہے۔اللہ تعالیٰ قیامت کے دن ان (تین قسم کے افراد) کا قرض ادا کر دے گا۔