Sunan ibn Majah Hadith 272 (سنن ابن ماجہ)
[272]صحیح
صحیح مسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ عَنْ سِمَاكٍ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا وَہْبُ بْنُ جَرِيرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ لَا يَقْبَلُ اللہُ صَلَاةً إِلَّا بِطُہُورٍ وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’اللہ تعالیٰ پاکیزگی کے بغیر نماز قبول نہیں فرماتا،اور خیانت کے مال میں سے صدقہ قبول نہیں فرماتا۔‘‘