Sunan ibn Majah Hadith 273 (سنن ابن ماجہ)

[273]صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا سَہْلُ بْنُ أَبِي سَہْلٍ حَدَّثَنَا أَبُو زُہَيْرٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَقَ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ سِنَانِ بْنِ سَعْدٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ سَمِعْتُ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَقُولُ لَا يَقْبَلُ اللہُ صَلَاةً بِغَيْرِ طُہُورٍ وَلَا صَدَقَةً مِنْ غُلُولٍ

سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا،آپ فرما رہے تھے: ’’اللہ تعالیٰ پاکیزگی کے بغیر نماز قبول نہیں فرماتا اور خیانت کے مال میں سے صدقہ قبول نہیں فرماتا۔‘‘