Sunan ibn Majah Hadith 326 (سنن ابن ماجہ)

[326] إسنادہ ضعیف

قال البوصیري: ’’إسنادہ ضعیف …… وزمعۃ ضعیف‘‘ وعیسی بن یزداد مجہول الحال (تقریب: 5338)

انوار الصحیفہ ص 388

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ قَالَ حَدَّثَنَا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ عَنْ عِيسَی بْنِ يَزْدَادَ الْيَمَانِيِّ عَنْ أَبِيہِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ إِذَا بَالَ أَحَدُكُمْ فَلْيَنْتُرْ ذَكَرَہُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ حَدَّثَنَا زَمْعَةُ فَذَكَرَ نَحْوَہُ

سیدنا عیسیٰ بن یزداد یمانی اپنے والد سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے کہا: اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:’’جب کوئی شخص پیشاب کرے تو عضو کو تین بار سونت لے(روز سے دبا کر کھینچے تاکہ اس کے دنر جو قطرات ہیں،وہ نکل جائیں۔‘‘) ابو الحسن بن سلمۃ نے کہا کہ علی بن عبدالعزیز نے ابو نعیم سے زمعہ کے واسطے سے اسی (محمد بن یحییٰ) کی مثل روایت بیان کی۔