Sunan ibn Majah Hadith 327 (سنن ابن ماجہ)

[327] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (42)

انوار الصحیفہ ص 388

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا أَبُو أُسَامَةَ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَحْيَی التَّوْأَمِ عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ أُمِّہِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ انْطَلَقَ النَّبِيُّ ﷺ يَبُولُ فَاتَّبَعَہُ عُمَرُ بِمَاءٍ فَقَالَ مَا ہَذَا يَا عُمَرُ قَالَ مَاءٌ قَالَ مَا أُمِرْتُ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ وَلَوْ فَعَلْتُ لَكَانَتْ سُنَّةً

سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ پیشاب کے لئے(باہر) تشریف لے گئے۔سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پانی لے کر آپ کے پیچھے چلے تو آپ نے فرمایا:’’عمر یہ کیا ہے؟‘‘ انہوں نے کہا پانی۔آپ نے فرمایا:’’مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا کہ جب بھی پیشاب کروں،تو وضو کروں۔اگر میں ایسا کروں گا تو یہ(لازمی) سنت بن جائے گی۔‘‘