Sunan ibn Majah Hadith 339 (سنن ابن ماجہ)

[339]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ الْمِنْہَالِ بْنِ عَمْرٍو عَنْ يَعْلَی بْنِ مُرَّةَ عَنْ أَبِيہِ قَالَ كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ ﷺ فِي سَفَرٍ فَأَرَادَ أَنْ يَقْضِيَ حَاجَتَہُ فَقَالَ لِي ائْتِ تِلْكَ الْأَشَاءَتَيْنِ قَالَ وَكِيعٌ يَعْنِي النَّخْلَ الصِّغَارَ فَقُلْ لَہُمَا إِنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ يَأْمُرُكُمَا أَنْ تَجْتَمِعَا فَاجْتَمَعَتَا فَاسْتَتَرَ بِہِمَا فَقَضَی حَاجَتَہُ ثُمَّ قَالَ لِي ائْتِہِمَا فَقُلْ لَہُمَا لِتَرْجِعْ كُلُّ وَاحِدَةٍ مِنْكُمَا إِلَی مَكَانِہَا فَقُلْتُ لَہُمَا فَرَجَعَتَا

سیدنا یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہما اپنے والد (مرہ بن وہب ثقفی) سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے فرمایا: میں ایک سفر میں نبی ﷺ کے ساتھ تھا۔آپ نے قضائے حاجت کا ارادہ کیا تو مجھ سے فرمایا:’’کھجور کے ان دو چھوٹے پودوں کے پاس جا کر انہیں کہو: اللہ کے رسول تمہیں حکم دیتے ہیں کہ آپس میں مل جاؤ‘‘۔چنانچہ وہ مل گئے۔آپ ﷺ نے ان کے ذریعے پردہ فرما کر حاجت پوری کی،پھر مجھ سے فرمایا:’’ان کے پاس جا کر کہو: تم میں سے ہر پودا اپنی اپنی جگہ واپس چلا جائے۔‘‘ میں نے انہیں کہا تو وہ اپنی اپنی جگہ واپس چلے گئے۔