Sunan ibn Majah Hadith 384 (سنن ابن ماجہ)

[384] إسنادہ ضعیف

سنن أبي داود (84) ترمذي (88)

انوار الصحیفہ ص 391

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَكِيعٌ عَنْ أَبِيہِ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ عَنْ سُفْيَانَ عَنْ أَبِي فَزَارَةَ الْعَبْسِيِّ عَنْ أَبِي زَيْدٍ مَوْلَی عَمْرِو بْنِ حُرَيْثٍ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ قَالَ لَہُ لَيْلَةَ الْجِنِّ عِنْدَكَ طَہُورٌ قَالَ لَا إِلَّا شَيْءٌ مِنْ نَبِيذٍ فِي إِدَاوَةٍ قَالَ تَمْرَةٌ طَيِّبَةٌ وَمَاءٌ طَہُورٌ فَتَوَضَّأَ ہَذَا حَدِيثُ وَكِيعٍ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے جنوں سے ملاقات والی رات ان سے فرمایا:’’کیا تمہارے پاس وضو کا پانی ہے؟‘‘ میں نے عرض کیا: جی نہیں،بس چمڑے کے برتن میں تھوڑی سی نبیذ ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا:’’پاک کھجوریں ہیں اور پاک کرنے والا پانی ہے۔‘‘ پھر نبی ﷺ نے(اسی پانی سے) وضو کر لیا۔یہ روایت وکیع کی ہے۔