Sunan ibn Majah Hadith 386 (سنن ابن ماجہ)

[386]إسنادہ صحیح

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ حَدَّثَنِي صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ سَلَمَةَ ہُوَ مِنْ آلِ ابْنِ الْأَزْرَقِ أَنَّ الْمُغِيرَةَ بْنَ أَبِي بُرْدَةَ وَہُوَ مِنْ بَنِي عَبْدِ الدَّارِ حَدَّثَہُ أَنَّہُ سَمِعَ أَبَا ہُرَيْرَةَ يَقُولُ جَاءَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللہِ ﷺ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللہِ إِنَّا نَرْكَبُ الْبَحْرَ وَنَحْمِلُ مَعَنَا الْقَلِيلَ مِنْ الْمَاءِ فَإِنْ تَوَضَّأْنَا بِہِ عَطِشْنَا أَفَنَتَوَضَّأُ مِنْ مَاءِ الْبَحْرِ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ ہُوَ الطَّہُورُ مَاؤُہُ الْحِلُّ مَيْتَتُہُ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،ا نہوں نے فرمایا: ایک آدمی رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہا:’’اے اللہ کے رسول! ہم سمندر کا سفر کرتے ہیں اور اپنے ساتھ تھوڑا سا پانی لے لیتے ہیں۔اگر ہم اس سے وضو کر لیں تو پیاسے رہ جائیں گے۔(پینے کے لئے پانی نہیں رہے گا) تو کیا ہم سمندر کے پانی سے وضو کر لیا کریں؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’اس کا پانی پاک کرنے والا اور اس کا مرا ہوا جانور حلال ہے۔‘‘