Sunan ibn Majah Hadith 388 (سنن ابن ماجہ)

[388]إسنادہ حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ قَالَ حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ ابْنِ مِقْسَمٍ عَنْ جَابِرٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ سُئِلَ عَنْ مَاءِ الْبَحْرِ فَقَالَ ہُوَ الطَّہُورُ مَاؤُہُ الْحِلُّ مَيْتَتُہُ قَالَ أَبُو الْحَسَنِ بْنُ سَلَمَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ الْہَسْتَجَانِيُّ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ بْنُ أَبِي الزِّنَادِ حَدَّثَنِي إِسْحَقُ بْنُ حَازِمٍ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ ہُوَ ابْنُ مِقْسَمٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ فَذَكَرَ نَحْوَہُ

سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ سے سمندر کے پانی کے بارے میں سوال کیا گیا تو آپ نے فرمایا: ’’اس کا پانی پاک کرنے والا ہے اور اس کا مرا ہوا جانور حلال ہے۔‘ امام ابن ماجہ کے شاگرد)ابو الحسن بن سلمۃ نے امام احمد بن حنبل کے دوسرے شاگرد علی بن الحسن الہنجانی سے مذکورہ بالا روایت کی مانند بیان کیا۔