Sunan ibn Majah Hadith 389 (سنن ابن ماجہ)
[389]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا عِيسَی بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ الْمُغِيرَةِ بْنِ شُعْبَةَ قَالَ خَرَجَ النَّبِيُّ ﷺ لِبَعْضِ حَاجَتِہِ فَلَمَّا رَجَعَ تَلَقَّيْتُہُ بِالْإِدَاوَةِ فَصَبَبْتُ عَلَيْہِ فَغَسَلَ يَدَيْہِ ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ ثُمَّ ذَہَبَ يَغْسِلُ ذِرَاعَيْہِ فَضَاقَتْ الْجُبَّةُ فَأَخْرَجَہُمَا مِنْ تَحْتِ الْجُبَّةِ فَغَسَلَہُمَا وَمَسَحَ عَلَی خُفَّيْہِ ثُمَّ صَلَّی بِنَا
سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ کسی کام سے تشریف لے گئے۔جب آپ واپس آئے تو میں پانی کا برتن لے کر حاضر ہوا۔میں نے پانی ڈالا تو نبی ﷺ نے دونوں ہاتھ دھوئے،پھر چہرہٴ مبارک دھویا،پھر اپنے بازو دھونے کا ارادہ کیا تو جبہ کی آستینیں تنگ معلوم ہوگئیں،چنانچہ آپ نے جبہ کے نیچے سے بازو نکال لیے اور انہیں دھویا اور موزوں پر مسح کیا،پھر ہمیں نماز پڑھائی۔