Sunan ibn Majah Hadith 401 (سنن ابن ماجہ)
[401]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا ہَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ ح و حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ وَكِيعٍ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ عَنْ أَشْعَثَ بْنِ أَبِي الشَّعْثَاءِ عَنْ أَبِيہِ عَنْ مَسْرُوقٍ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللہِ ﷺ كَانَ يُحِبُّ التَّيَمُّنَ فِي الطُّہُورِ إِذَا تَطَہَّرَ وَفِي تَرَجُّلِہِ إِذَا تَرَجَّلَ وَفِي انْتِعَالِہِ إِذَا انْتَعَلَ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انہوں نے فرمایا: اللہ کے رسول ﷺ کو وضو میں یہ بات پسند تھی کہ جب وضو کریں تو دائیں طرف سے شروع کریں اور جب کنگھی کریں تو دائیں طرف سے کنگھی کرنا شروع کریں،اور جب جوتا پہنیں تو پہلے دایاں جوتا پہنیں