Sunan ibn Majah Hadith 485 (سنن ابن ماجہ)

[485]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي ہُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَالَ تَوَضَّئُوا مِمَّا غَيَّرَتْ النَّارُ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ أَتَوَضَّأُ مِنْ الْحَمِيمِ فَقَالَ لَہُ يَا ابْنَ أَخِي إِذَا سَمِعْتَ عَنْ رَسُولِ اللہِ ﷺ حَدِيثًا فَلَا تَضْرِبْ لَہُ الْأَمْثَالَ

سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے،نبی ﷺ نے فرمایا: ’’جس چیز میں آگ تبدیلی کر دے،اس (کے کھانے کی وجہ) سے وضو کرو۔‘‘ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کیا گرم پانی(پی کر اس کی وجہ)سے بھی وضو کروں؟ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: بھتیجے! جب تم رسول اللہ ﷺ کی کوئی حدیث سنو تو مثالیں نہ بیان کیا کرو۔