Sunan ibn Majah Hadith 508 (سنن ابن ماجہ)
[508]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا وَكِيعٌ سَمِعْتُ سُفْيَانَ الثَّوْرِيَّ يَقُولُ لِزَائِدَةَ بْنِ قُدَامَةَ يَا أَبَا الصَّلْتِ ہَلْ سَمِعْتَ فِي ہَذَا شَيْئًا فَقَالَ حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ كُہَيْلٍ عَنْ كُرَيْبٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ ﷺ قَامَ مِنْ اللَّيْلِ فَدَخَلَ الْخَلَاءَ فَقَضَی حَاجَتَہُ ثُمَّ غَسَلَ وَجْہَہُ وَكَفَّيْہِ ثُمَّ نَامَ حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ خَلَّادٍ الْبَاہِلِيُّ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ أَنْبَأَنَا سَلَمَةُ بْنُ كُہَيْلٍ أَنْبَأَنَا بُكَيْرٌ عَنْ كُرَيْبٍ قَالَ فَلَقِيتُ كُرَيْبًا فَحَدَّثَنِي عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ النَّبِيِّ ﷺ فَذَكَرَ نَحْوَہُ
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی ﷺ رات کو اٹھ کر بیت الخلاء تشریف لے گئے اور ضروری حاجت سے فارغ ہوئے۔پھر چہرہٴ مبارک اور دونوں ہاتھ دھوئے اور سو گئے۔ امام ابن ماحہ نے کہا:ہمیں ابو بکر بن خلاد باہلی نے یحیٰ بن سعید سے‘انہوں نے شعبہ یے‘انہوں نے سلمہ بن کہیل سے‘انہوں نے بکیر سے‘انہوں نے کریب‘انہوں نے ابن عباس کے واسطے سے نبی ﷺ سے اسی کی مثل روایت بیان کی۔