Sunan ibn Majah Hadith 513 (سنن ابن ماجہ)
[513]بخاری ومسلم
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ قَالَ أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّہْرِيِّ عَنْ سَعِيدٍ وَعَبَّادُ بْنُ تَمِيمٍ عَنْ عَمِّہِ قَالَ شُكِيَ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ الرَّجُلُ يَجِدُ الشَّيْءَ فِي الصَّلَاةِ فَقَالَ لَا حَتَّی يَجِدَ رِيحًا أَوْ يَسْمَعَ صَوْتًا
جناب عباد بن تمیم رحمہ اللہ اپنے چچا سیدنا عبداللہ بن یزید بن عاصم رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں،انہوں نے فرمایا: نبی ﷺ سے عرض کیا گیا کہ اگر کوئی آدمی نماز میں کچھ محسوس کرے(اسے شک پڑے کہ ہوا خارچ ہوئی ہے تو کیا کرے؟) تو آپ ﷺ نے فرمایا: ’’نہیں(وضو کرنے نہ جائے) حتی کہ بو محسوس کرے یا آواز سنے۔‘‘