Sunan ibn Majah Hadith 520 (سنن ابن ماجہ)
[520] إسنادہ ضعیف جدًا
قال البوصیري: ’’ھذا إسناد فیہ طریف بن شہاب،وقد أجمعوا علی ضعفہ‘‘ وھو ضعیف (ترمذي: 238)
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سِنَانٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ ہَارُونَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ طَرِيفِ بْنِ شِہَابٍ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا نَضْرَةَ يُحَدِّثُ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللہِ قَالَ انْتَہَيْنَا إِلَی غَدِيرٍ فَإِذَا فِيہِ جِيفَةُ حِمَارٍ قَالَ فَكَفَفْنَا عَنْہُ حَتَّی انْتَہَی إِلَيْنَا رَسُولُ اللہِ ﷺ فَقَالَ إِنَّ الْمَاءَ لَا يُنَجِّسُہُ شَيْءٌ فَاسْتَقَيْنَا وَأَرْوَيْنَا وَحَمَلْنَا
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے،انہوں نے فرمایا: ہم لوگ(سفر کے دوران میں) ایک تالاب پر پہنچے دیکھا تو اس میں ایک گدھے کی لاش پڑی تھی۔ہم نے اس سے (پانی لینے سے) اجتناب کیا حتی کہ رسول اللہ ﷺ ہمارے پاس تشریف لے آئے۔آپ ﷺ نے فرمایا: ’’پانی کوئی چیز ناپاک نہیں کرتی۔‘‘ چنانچہ ہم نے پانی پیا،(جانوروں کو)پلایا،اور(مشکیزوں وغیرہ میں) ساتھ لے لیا۔