Sunan ibn Majah Hadith 530 (سنن ابن ماجہ)
[530]حسن
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللہِ عَنْ عُبَيْدِ اللہِ الْہُذَلِيِّ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَی ہُوَ عِنْدَنَا ابْنُ أَبِي حُمَيْدٍ أَنْبَأَنَا أَبُو الْمَلِيحِ الْہُذَلِيُّ عَنْ وَاثِلَةَ بْنِ الْأَسْقَعِ قَالَ جَاءَ أَعْرَابِيٌّ إِلَی النَّبِيِّ ﷺ فَقَالَ اللہُمَّ ارْحَمْنِي وَمُحَمَّدًا وَلَا تُشْرِكْ فِي رَحْمَتِكَ إِيَّانَا أَحَدًا فَقَالَ لَقَدْ حَظَرْتَ وَاسِعًا وَيْحَكَ أَوْ وَيْلَكَ قَالَ فَشَجَ يَبُولُ فَقَالَ أَصْحَابُ النَّبِيِّ ﷺ مَہْ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ دَعُوہُ ثُمَّ دَعَا بِسَجْلٍ مِنْ مَاءٍ فَصَبَّ عَلَيْہِ
سیدنا واثلہ بن اسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ ایک اعرابی نبی ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا،اس نے کہا: اے اللہ! مجھ پر اور محمد(ﷺ) پر رحمت فرمایا اور ہم پر نازل ہونے والی اپنی رحمت میں کسی اور کو شریک نہ کرنا۔آپ ﷺ نے فرمایا:’’افسوس!تو نے لامحدود کو محدود کر دیا۔‘‘صحابہ کہتے ہیں: وہ اعرابی ٹانگیں کھول کر پیشاب کرنے لگا۔صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا: رک،رک۔رسول اللہ ﷺ نے فرمایا:’’اسے چھوڑ دو۔‘‘ پھر پانی کا ایک ڈول منگوا کر اس جگہ بہا دیا۔