Sunan ibn Majah Hadith 531 (سنن ابن ماجہ)

[531]حسن

تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ

حَدَّثَنَا ہِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَارَةَ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاہِيمَ بْنِ الْحَارِثِ التَّيْمِيِّ عَنْ أُمِّ وَلَدٍ لِإِبْرَاہِيمَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ أَنَّہَا سَأَلَتْ أُمَّ سَلَمَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ ﷺ قَالَتْ إِنِّي امْرَأَةٌ أُطِيلُ ذَيْلِي فَأَمْشِي فِي الْمَكَانِ الْقَذِرِ فَقَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُطَہِّرُہُ مَا بَعْدَہُ

جناب ابراہیم بن عبدالرحمٰن بن عوف کی ایک لونڈی سے روایت ہے،انہوں نے نبی ﷺ کی زوجہٴ مطہرہ ام المومنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے مسئلہ پوچھا اور کہا: میں عورت ہوں،(قمیص کا) دامن لمبا رکھتی ہوں(جو چلتے وقت زمین سے چھوتا ہے)میرا گزر گندی جگہ سے بھی ہوتا ہے(تو کیا میں دامن دھویا کروں؟) ام المومنین رضی اللہ عنہا نے کہا،اللہ کے رسول ﷺ نے فرمایا:’’اسے بعد والی(پاک) زمین پاک کر دیتی ہے۔‘‘