Sunan ibn Majah Hadith 533 (سنن ابن ماجہ)
[533]صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا شَرِيكٌ عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عِيسَی عَنْ مُوسَی بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ امْرَأَةٍ مِنْ بَنِي عَبْدِ الْأَشْہَلِ قَالَتْ سَأَلْتُ النَّبِيَّ ﷺ فَقُلْتُ إِنَّ بَيْنِي وَبَيْنَ الْمَسْجِدِ طَرِيقًا قَذِرَةً قَالَ فَبَعْدَہَا طَرِيقٌ أَنْظَفُ مِنْہَا قُلْتُ نَعَمْ قَالَ فَہَذِہِ بِہَذِہِ
قبیلہ بنو عبدالاشہل کی ایک خاتون(رضی اللہ عنہا) سے روایت ہے،انہوں نے کہا: میں نے نبی ﷺ سے مسئلہ پوچھا،میں نے کہا: میرے(گھر) اور مسجد کے درمیان راستہ گندا(اور کوڑے کرکٹ والا) ہے۔آپ ﷺ نے فرمایا:’’اس کے بعد صاف راستہ بھی ہے؟‘‘میں نے کہا: جی ہاں،فرمایا:’’اس سے اس کی تلافی ہو جائے گی۔‘‘