Sunan ibn Majah Hadith 540 (سنن ابن ماجہ)
[540]إسنادہ صحیح
تحقیق وتخریج:محدث العصر حافظ زبیر علی زئی رحمہ اللہ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ عَنْ سُوَيْدِ بْنِ قَيْسٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ حُدَيْجٍ عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ أَنَّہُ سَأَلَ أُخْتَہُ أُمَّ حَبِيبَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ ﷺ ہَلْ كَانَ رَسُولُ اللہِ ﷺ يُصَلِّي فِي الثَّوْبِ الَّذِي يُجَامِعُ فِيہِ قَالَتْ نَعَمْ إِذَا لَمْ يَكُنْ فِيہِ أَذًی
سیدنا معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی ہمشیرہ،یعنی نبی ﷺ کی زوجہ مطہرہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے سوال کیا: کیا رسول اللہ ﷺ اس کپڑے میں نماز پڑھ لیتے تھے تھے جس میں صحبت کی ہوتی۔انہوں نے کہا: ہاں،اگر اس میں ناپاکی کا اثر نہ ہوتا۔